ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خودکش حملہ آور سے کم نہیں ہے شراب پی کر گاڑی چلانا:ہائی کورٹ

خودکش حملہ آور سے کم نہیں ہے شراب پی کر گاڑی چلانا:ہائی کورٹ

Thu, 29 Jun 2017 11:54:29    S.O. News Service

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک سیشن عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والے خود کش حملہ آور سے کم نہیں ہیں۔کورٹ نے کسی طرح کی نرمی دکھانے سے انکار کرتے ہوئے ایسے ہی ایک اورملزم کی پانچ دن جیل کی سزا کو برقرار رکھا۔ضلع و سیشن جج گرش کٹھپالیا نے کہاکہ شراب پی کر گاڑی چلانا ایک مخصوص جرم نہیں ہے لیکن ایک سنگین سماجی خطرہ ہے۔شراب پی کر گاڑی چلانے والا شخص نہ صرف اپنی زندگی کو خطرے میں رکھتا ہے بلکہ سڑک پر چلنے والے دوسرے کی زندگی سے بھی کھیلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے حادثوں کا شکار سڑک استعمال کرنے والے لوگ اور ساتھ ہی شراب پی کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کا خاندان معصوم ہوتا ہے۔سڑکوں پر چلنے والے ایسے ڈرائیور کسی خود کش حملہ آوروں سے کم نہیں ہیں۔جج نے کہا کہ عدالت، شراب پی کر گاڑی چلانے کے خطرناک نتائج کو مسترد نہیں کر سکتی۔عدالت نے یہ فیصلہ گاڑی ایکٹ کے تحت شراب پی کر گاڑی چلانے کے مجرم سچن کمار کی اپیل پر سنایا جنہوں نے پروبیشن پر چھوڑنے کی مانگ کی تھی،تاہم انہوں نے اپنی سزا کو چیلنج نہیں دیاتھا کیونکہ انہوں نے شراب پی کر گاڑی چلانے کی بات قبول کی تھی۔


Share: